جلگاؤں: مختلف واقعات میں ایم آئی ایم کےشہر صدر سمیت پانچ افراد زخمی 

جلگاؤں ٢٥ ِاگست( سعیدپٹیل کےذریعے ) یہاں کے نیری ناکہ چوک و سمشان بھومی کےپاس شب نوبجے کےقریب دو گروہ میں تصادم کےواقعات رونما ہونےسے کشیدگی پیدا ہوگئ تھی ۔جس میں زبردست مارپیٹ کے واقعات میں ایم آئ ایم کے شہر صدر ریحان جاگیردار ،رمیز خان ، رضوان جاگیردار اور عابد بسم للا باغبان یہ چاروں زخمی ہوۓ ہیں۔رمیز خان شدید طور پر زخمی ہے۔چاروں کو ضلع اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیا گیا ہے۔

ذرایع سے موصول تفصلات کےمطابق نیری ناکہ سمشان بھومی کےپاس خالد شیخ شبیر ( رضا کالونی جلگاؤں ) یہ نوجوان سڑک کنارے جوتا چپل فروخت کرنےکی دکان پر بیٹھا تھا۔یہاں تین نوجوان جوتا خریدنے کو لیکر تینوں نے خالد سے تنازعہ کھڑا کیا اور خالد کی مارپیٹ کرنےکےبعد وہاں سے نیری ناکہ آۓ اور ہاتھ ٹھیلا پر چیکو فروش جو موبائل پربات کررہاتھا کےپاس آۓ۔ان نوجوانوں نے باغبان کی بھی پٹائ کی۔اس تنازعے میں ثالثی کےطور پر آۓ ایم آئ ایم کے شہرصدر ریحان جاگیردار ،رمیز خان و رضوان جاگیردار کو بھی مارا پیٹا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے بھیڑ جمع ہوگئیں تھی ۔جس میں رمیز کےسر میں سنگین زخم آئ۔ اس واقع کے تنازعے کےمد نظر ایڈیشنل پولیس ایس پی بھاگیہ شری نوٹکے ،معاون پولیس ایس پی ڈاکٹر نیلابھ روہن ، شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن انچارج وٹھل سسے ، ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن کے انچارج رنجیت شرساٹھ سمیت جرایئم تحقیق دستہ و فوری اقدام دستے کے جوانوں کو تعیناتی کےلۓ بلایا گیا۔ضلع اسپتال میں پولیس بندوبست میں اضافہ کیاگیاہے۔ پولیس مارپیٹ کرنےوالوں کو تادم تحریر تلاش رہی ہیں

اس سے قبل صبع سبھاش چوک علاقے میں ہاکرس کی ٹھیلا گاڑی لگانے کے ہوۓ تنازعے میں ہو ئ مارپیٹ میں راجو سکھارام پاٹل ( عمر ٤٠ ِ قاسم واڈی ) کےسر میں شدید چوٹ آجانے سے ضلع اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیا گیا ہے۔جبکہ اسی واقع میں دوسری جانب سے شیخ عمران بھی زخمی ہوا ہے۔اس معاملے میں اعجازوالدین شیخ کو گرفتار کیاگیاہے۔اس واقع سے بھی اس علاقے میں کشید گی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading