جلگاؤں ٣ ِ جون( سعید پٹیل ) جلگاؤں سول اسپتال کے کورونا وباء کے کووڈ۔١٩ کے مریضوں کی اموات میں اضافے کولیکر شہر کی سماجی تنظیموں کے ذمداران کے ایک وفد نے جلگاؤں کے دورے پر آۓ ریاست کے وزیر صحت نامدار سے ملاقات کرکے انھیں یہاں کورونا مرض سے ہونےوالی اموات کے تعلق سے کورونا مریضوں کے علاج کے تعلق سے ٹھوس اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔اس جانب توجہ مبذول کرائ کہ جو ڈاکٹرس اپنے فرائض انجام نہ دیتے ہو انھیں فوری طور پر معطل کیا جاۓ۔
اسپتال کو اعلی تعلیم یافتہ ملازمین دۓ جاۓ۔صاف صفائ کا نظم بہتر بنایا جاۓ۔کورنٹائن مراکز پر بھی صاف صفائ کے ساتھ خصوصی توجہ دی جاۓ۔ضرورت پڑنے پر نجی اسپتالوں کے انتہائ نگہداشت اپنے قبضے میں لۓ جاۓ۔یہاں کے کونسلروں اور سماجی خدمت گاروں کو کورونا کی اس لڑائ میں اعتماد میں لیکر کام کیا جاۓ۔اس کے علاوہ دیگر اہم مطالبات پر وزیر موصوف سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اس وفد نے مذکورہ بالا مطالبات کا مکتوب وزیر موصوف کو دیا۔اس موقع پر جلگاؤں ضلع کے سرپرست وزیر شری گلاب راؤ پاٹل ،سابق وزیر گلاب راو دیوکر ،این سی پی کے اقلیتی شعبے کے ریاستی صدر الحاج عبدالغفار ملک ،سابق ڈپٹی میئر و اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار ، ملتانی برادری کے فروز خان ملتانی ،الفیض فاؤنڈیشن کے صدر عبدالعزیز سالار ، امن فاؤنڈیشن کے سید شاھد ، صادق خان وغیرہ موجود تھے۔