جلگاؤں : مونگسے کی بزرگ خاتون کو کورونا مثبت :ضلع میں کورونا مثبت کی تعداد تین

لگاؤں ١٩ اپریل (سعید پٹیل ) جلگاؤں ضلع کورونا فری کا اعلان دو روز قبل ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیاگیا تھا۔لیکن گذشتہ سنیچر ١٨ اپریل ٢٠٢٠ء ضلع کی املنیر تحصیل کے مونگسے کی ٦٠ سالا بذرگ خاتون کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئ ۔اس لۓ کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد تین ہوگئ ہیں۔

تعلقہ املنیر کے مونگسے اس دیہات کی ٦٠ سالا خاتون کو جمعہ کو سرکاری سول اسپتال و طبی کالج میں داخل کیا گیا تھا۔اس میں کورونا کے مشتبہ نشاندہی ہونے کے بعد اس کے تھوک کے نمونہ کو جانچ کےلۓ روانہ کۓ گۓ تھے۔اس کی جانچ رپورٹ سے اس خاتون میں کورونا مثبت پایا گیا۔اس کی معلومات سرکاری طبی کالج کے ڈین ڈاکٹر بھاسکر کھیرےانھوں نے دی۔گذشتہ دو روز قبل ہی ضلع میں کورونا کاکوئ مریض نہ ہونے کی بات کہی گئ تھی۔جس کی وجہ سے ضلع واسیوں کو بڑا دلاسہ ملا تھا۔ضلع انتظامیہ نے کورونا مثبت خاتون مریض کی دیگر تفصیلات کی جانچ شروع کردی ہے۔املنیر تعلقہ کے مونگسے کی رہائیش پذیر نے یہاں سے سفر کیا تھاکیا۔

اس خاتون کو کورونا انفیکشن کیسے ہو۔؟ لکین ضلع انتظامیہ کو اس تعلق سے کسی طرح کی معلومات نہیں ملی ہے۔ اس جانچ رپورٹ کے بعد صحت عامہ کا محکمہ حرکت میں آگیا ہے۔کورونا مثبت کی مریضہ پاۓ جانے کے بعد وباء کی روک تھام کے منصوبوں پر تیزی سے عمل شروع کردۓ جانے کی اطلاع املنیرکی علاقائ افسر سیما اہیرے انھوں نے دی۔گاؤں میں جراشم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

مونگسے ،داپوری بدرک ، روندھاٹی ،ساوکھیڈا ان چار دیہاتوں کی حد بندی سیل کردی گئ ہیں۔سات کلومیٹر تک کے گاؤں کے علاقہ بفر زون کردیاگیا ہے۔ ان مقامات پر بھی احتیاطی تدابیریں کی جائیں گی۔جانچ رپورٹ کل شب موصول ہونے کے بعد علاقائ زونل افسران و محکمہ صحت عامہ کے افسران کی ہنگامی مٹینگیں طلب کرکے احتیاطی تدابیر کے منصوبوں پر تیزی سے عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading