35 مسافر شدید زخمی ہونے کی خبر’ دھولیہ۔سورت قومی شاہراہ پر ٹراویلس بس حادثے کا شکار
جلگاؤں( سعید پٹیل ) ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق نندوربار ۔دھولیہ ۔سورت قومی شاہراہ پر کونڈائ باری گھاٹ میں دردناک حادثہ پیش آیا۔جلگاؤں سے سورت جانےوالی شوبھم نجی ٹریوہلس ۔کینگ ٹراوہلس کی بس کونڈاباری گھاٹ میں درگاہ کےپاس ٣٠ سے ٤٠ فٹ کھول گڈھے میں گیرجانے سے دردناک حادثے کا شکار ہوگئ۔ اس درد ناک حادثے میں 5 مسافر ہلاک ہوگۓ۔جبکہ 35مسافر شدید زخمی ہوۓ ہیں۔

زخمیوں کو جاۓ حادثے سے باہر نکالنے کا کام فوری طور پر آمد ورفت محکمہ کے پولیس و گاؤں والوں نے جاۓ حادثے کا رخ کیا۔ زخمیوں میں جلگاؤں ضلع کے ١٥ مسافر شامل ہونے کی خبر ہے۔زخمیوں کو نندوربار ضلع اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیا گیا ہے۔علی الصبح سے قبل ٣ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
سید ہارون سید صمد عمر ٣٤ جلگاؤں ،کانہیلال بابولال باگل عمر ٣٥ ساکری۔ دھولیہ ، سید ریحان سید ہارون عمر ١٥ ،ایوب خان سانڈے خان عمر ٥٥ ، سمادھان سچین پاٹل عمر٢٨ جلگاؤں ،مکیش رامچندر عمر٣٧ ،نصیر خان سبحان خان عمر ٣٤ سورت ، شانتارام کیسن دھنگر عمر٣٨ ، نیلیش شانتارام دھنگر عمر٢٢ بھادلی تعلقہ جلگاؤں ،فاروق شیخ غنی عمر٤٠ بھادلی تعلقہ جلگاؤں ،پشپا بائ ویلاس پاٹل عمر٥٠ سورت ،بھاگیہ شری سمادھان پاٹل عمر ٢ ،پریہ سمادھان پاٹل عمر ٩ جلگاؤں ،روشنی امرباری عمر٢٤ سورت ،جیش بھانوداس واگھودے عمر ٢٨ جلگاؤں ،اروشی ونود پاٹل عمر١٠ سورت ،شوبھا انیل سنگھ عمر ٤٨ بھادلی تعلقہ جلگاؤں ،انیل سدانندسنگھ عمر ٥٢ بھادلی تعلقہ جلگاؤں ،شیخ نازیہ بی ستار عمر ٣٥ اور شیخ خلیل شیخ عسیٰ عمر ٥٥ سورت اس طرح زخمیوں کے نام ہیں۔
اس میں پندرہ مسافر جلگاؤں ضلع کے ہیں۔بدھ کےروز جلگاؤں سے سورت جانے والی ٹریوہلس بس کو حادثہ پیش آیا۔یہ بس گجرات کی ہونے کی خبر ہے۔اس درد ناک حادثے سے قریبی علاقہ میں سنسنی پائ گئ۔مذکورہ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور بچاؤ دستے نے جاۓ حادثے کا رخ کیا۔حادثے کی دردناک صورت دیکھتے ہوۓ چند مسافروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی تشویش ناک جیسی ہے۔زخمیوں کو ویسرواڈی دیہی اسپتال میں ضروری علاج کرکے نندوربار ضلع اسپتال میں علاج کے لۓ منتقل کیاگیا۔زخمیوں کی تعداد کودیکھتے ہوۓ ویسرواڈی ،نواپور ،کھانڈبارا ،نندوربار ،پیمپلنیر ، دہیویل یہاں سے ١٠٨ ایمبولینس منگواکر زخمیوں کو فوری طورپر دواخانے روانہ کیاگیا۔ویسرواڈی پولیس اسٹیشن میں حادثے کے واقعہ درج کرلیاگیاہے۔فوٹو کیپشن : حادثے کا شکار بس کی