ناندیڑ، (ورق تازہ نیوز):جعلی سیلاب متاثرین کی فہرست تیار کر کے حکومت سے دھوکہ کرنے والے افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے، اس مطالبے کی عرضداشت آج معزز رہائشی ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی۔
ناندیڑ شہر کے سب سے اونچے علاقے میں، جہاں مہاڈا نے "سہیوگ نگر” میں کالونی بسائی ہے، وہاں تقریباً سو گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوا۔ اس حوالے سے میونسپل افسر نے حکومت کو نقصان کی رپورٹ پیش کر کے حکومت کو گمراہ کیا اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔
سرکاری فنڈ تحفظ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بدعنوان افسر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔جمعرات کو پیش کی گئی عرضداشت کے ساتھ امبیڈکر نگر، جنتا کالونی، کرانتی نگر، راماماتا سوسائٹی اور لالووڑی سمیت شہر کے مبینہ جعلی سیلاب متاثرین کی فہرست بھی منسلک کی گئی ہے۔
کمیٹی کے صدر سورج کھیرادے نے انتباہ دیا کہ اگر دو دن کے اندر ان بدعنوان افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔آج پیش کی گئی عرضداشت پر سکریٹری سمیہک کھوسلے، کیلاش بھوکرے اور شیلونت کھلارے کے دستخط ہیں۔