جشن منانے کی بجائے اعتماد بنائے بی جے پی حکومت: پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اپنی دوسری مدت کار کے سو دن مکمل ہونے پر جشن منانے کی تیاری کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اقتصادی حقیقت پر پردہ ڈالنے کی بجائے معیشت پر اعتماد بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔


محترمہ واڈرا نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی حکومت سو دن کا جشن منانے جارہی ہے لیکن آٹوسیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔ ہر سیکٹر سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبر آرہی ہے۔ وقت جشن منانے کی بجائے معیشت میں اعتماد بنانے کا ہے۔ کیا حکومت کے پاس یہ حقیقت تسلیم کرنے کی ہمت ہے۔


اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیوز چینل میں چل رہی خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ملک سب سے بڑے اقتصادی بحران سے جوجھ رہا ہے۔ آٹو سیکٹر میں آرہی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading