جس نے کسی انسان کی جان بچائ گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔۱۲/ ربیع الاول کے موقع پر اکولہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

اکولہ(نظام ساجد) ۱۲ربیع الاول کے موقعہ پر جماعتِ اسلامی ہند اکولہ کے زیرِانتظام مچھلی مارکیٹ اکولہ میں آج بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوا۔کیمپ میں 150سے زائد نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کر حب نبیﷺکی مثال پیش کی۔اکولہ شہر میں ہرسال جماعتِ اسلامی بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرتی ھے۔جماعت کے ذمہ دران کا کہنا ھے کہ بلڈ ڈونیشن عطیہ خدمتِ خلق کا ایک بہت بڑا کام ہے۔اس سے کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

دواخانہ میں خون کی کمی کو اس طرح کے کیمپوں سے پورا کیا جاسکتا ھے۔اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے معاشرہ میں بھائی چارا بھی بڑھتا ہے۔ذمہدران نے بتایا کہ اس کیمپ میں 150نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقعہ پر امیرِ مقامی حامد حسین صاحب ۔۔سرکل ذمہ دار ریاض احمد۔۔اظہر چوہدری ۔کلیم خان۔موجود تھے اکولہ مہانگر پالیکا ھیلت ڈپارٹمنٹ کے ڈاکڑ محمد فاروق ۔بلڈانہ سرکاری اسپتال کے RMOڈاکٹر محمد اسلم اکولہ کے ڈاکٹر ذیشان حسین MDبھی موجود تھے۔یہ کیمپ جماعت کے وزیر جناب اور الطاف خان کے زیرِ نگرانی میں منعقد اور اختتام ہوا۔۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading