جس دن دفعہ 370 ہٹا اسی دن بھارت کا جموں کشمیر کے ساتھ رشتہ بھی ختم ہوگا: شاہ فیصل

سری نگر،4 مئی . سابق آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ جس دن دفعہ370 ختم ہوگا اسی دن مرکز کا ریاست جموں کشمیر کے ساتھ رشتہ ختم ہوگا۔نیوز پورٹل ‘دی وائر’ کے ساتھ ایک انٹریو میں شاہ فیصل نے دفعہ370 کے حوالے سے کہا ‘دفعہ 370 اس وقت ملک میں بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے آج دفعہ 370 اور دفعہ35 اے کے ایشوز اٹھائے جاتے ہیں یہ ریاست کی سایست کو مضبوط بنانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں میں بی جے پی کو جتانے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں جس دن دفعہ 370 چلا جائے گا اسی دن یونین آف انڈیا اور ریاست کے درمیان رشتہ ختم ہوگا، تو پھر شاید مسئلہ ہی ختم ہوگا’۔
دفعہ 370 کو مرکز اور جموں کشمیر کے درمیان رشتے کا ایک پل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا’یونین آف انڈیا اور ریاست جموں کشمیر کے بیچ میں جو رشتہ ہے، ہم کہتے ہیں اُس پل کو مت توڑیے، وہ پُل دفعہ 370 ہے ہم اسی پل کے تحفظ کے لئے بیٹھے ہیں جبکہ دلی میں پورا الیکشن اسی پر لڑا جارہا ہے، اُس پل کو توڑنے کی باتیں ہورہی ہیں، اس کو جلانے کی باتیں ہورہی ہیں’۔
رواں عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ فیصل نے کہا ‘یہاں مقامی جماعتوں نے یہ شوشہ پھیلایا تھا کہ مجھے ووٹ تقسیم کرنے کے لئے لایا گیا ہے لیکن پھر ہماری شرکت کے بغیر بھی لوگوں نے کم تعداد میں ہی سہی مگر ووٹ ڈالے’۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں کسی منصب، وزارت یا اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے وارد نہیں ہوا ہوں بلکہ سایست میں آنے کا میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading