جرمنی میں شوٹنگ ، دو افراد ہلاک

برلن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن شہر ہالے میں چہارشنبہ کو سڑک پر پیش آئے ایک واقعہ میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے شہریوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشارہ ملتا ہیکہ ہالے میں دو افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔ مشتبہ حملہ آور تیز رفتار کار کے ذریعہ فرار ہوگئے ہیں۔

امریکی پالیسیوں پر روس کا انتباہ
نور سلطان۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے چہارشنبہ کو خبردار کیا کہ شمالی شام سے امریکی فوج کی واپسی کی صورت میں جوکھم بھرے عواقب برآمد ہوسکتے ہیں۔ ترکی شمالی شام میں حملہ کی تیاری کررہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو شام سے فوج کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading