جرمنی میں شدید گرمی، قیلولہ کی اجازت کا مطالبہ

حالیہ دنوں کے دوران یورپ اور جرمنی میں ریکارڈ گرمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جرمن ٹریڈ یونین (ڈی جی بی) نے کہا ہے کہ وہ اداروں اور آجروں سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنے ملازموں کو دوپہر کے کھانے کے لیے متعین وقفے کے علاوہ ‘قیلولہ‘ کی اجازت بھی دیں۔

ڈی جی بی کی خاتون ترجمان آنیلی بُنٹن باخ کا کہنا تھا، ”جنوبی یورپی ممالک شدید گرمی کی لہر کے دوران پہلے ہی ایسا کرتے ہیں اور ہمیں جرمنی میں بھی قیلولہ کا وقت دینا چاہیے۔‘‘

جرمن ٹریڈ یونین کی خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آجروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ دوپہر کے وقت کی شدید گرمی کا دوران وہ اپنے ملازموں کو آرام کرنے کے لیے جگہ کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

بُنٹن باخ کے مطابق باقاعدہ قیلولہ سے مراد یہ ہے کہ ملازموں کو صرف نصف گھنٹے کے وقفے کی اجازت کے بجائے زیادہ وقت دیا جائے، ”یہ مددگار ہو گا کہ لوگوں کو آرام کرنے کے لیے جگہ دستیاب ہو جہاں وہ ایک گھنٹے کے لیے آنکھیں بند کر کے آرام کر سکیں۔‘‘

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading