جئے پال ریڈی کے دُکھ میں وینکیا نائیڈو اشکبار

نئی دہلی 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا چیرمین ایم وینکیا نائیڈو آج اُس وقت اشکبار ہوئے جب اُنھوں نے اپنے پرانے دوست اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کی تعزیتی قرارداد پڑھتے ہوئے کہاکہ اُنھیں اِس انتقال پر دُکھ ہے۔ جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تب نائیڈو نے ریڈی کے لئے تعزیتی قرارداد پڑھی۔ جئے پال ریڈی کا اتوار کو 77 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ اُنھوں نے اپریل 1990 ء سے اپریل 1996 ء تک اور ستمبر 1997 ء سے مارچ 1998 ء تک دو میعادوں تک ایوان بالا آندھراپردیش کی نمائندگی کی تھی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading