ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شوبز کی الوداع کہنے والی ثنا خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ ان کا خاندان اب تین سے چار لوگوں میں تبدیل ہونے والا ہے جس پر وہ اللہ کی بےحد شکرگزار ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے بتایا کہ ان کا سید طارق جمیل بڑا بھائی بننے کیلئے بہت پُرجوش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 5 جولائی 2023 کو ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس نے اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہا تھا جس کا نام ثنا خان نے ’طارق جمیل‘ رکھا تھا جو کہ پاکستان کے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔

ثنا خان اور مفتی انس 21 نومبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading