تین ہاتھ ناکہ شاہراہ پر رمبلنگ اسپیڈ بریکر نصب کئے جانے کا تھانے شہر کانگریس نے کیا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ )
تھانے شہر (ضلع) کانگریس کی جانب سے کانگریس کے ترجمان راہول پنگلے نے مطالبہ کیا ہے کہ تین ہاتھ ناکہ فلائی اوور کے نیچے سگنل سے ممبئی کی طرف جانے والی تیز رفتار گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے رمبلنگ اسپیڈ بریکر لگائے جائیں اور حادثات کی روک تھام کی جائے۔ ایسٹرن ایکسپریس وے پر گاڑیاں تیز رفتاری سے چلتی ہیں، اور تین ہاتھ ناکہ پل کے نیچے کے سگنل سے چھوٹنے والی گاڑیاں ایکسپریس وے میں شامل ہونے کے لیے تیز تیز رفتار سے آتی ہیں۔ تین ہاتھ ناکہ فلائی اوور کے نیچے سڑک پر تیز رفتاری سے چلنے والی گاڑیاں اور ایسٹرن ایکسپریس وے پر ممبئی کی طرف جانے والی گاڑیاں اکثر سڑکوں کے جوڑ پر آپس میں ٹکراؤ کی وجہ ت حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔ اس لیے حادثے پر قابو پانے کے لیے تین ہاتھ ناک فلائی اوور کے نیچے سگنل سے آنے والی اور ہائی وے کے راستے ممبئی جانے والی گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر رمبلنگ اسپیڈ بریکر اور وارننگ بورڈ لگائے جانے کا مطالبہ تھانے ٹرافک برانچ کے ڈپٹی کمشنر ونے راٹھوڑ کو ای میل کے ذریعے کیا گیا ہے۔