تھانے: کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اپنی سالگرہ پر پلازم ہ عطیہ کیا کوویڈ سے روبہ صحت ہونے والے ڈاکٹر اوہاڈ، آنند پرانجپے س میت این سی پی کے کئی کارکنان نے پلازمہ عطیہ کیا

تھانے: کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اپنی سالگرہ پر پلازمہ عطیہ کیا
کوویڈ سے روبہ صحت ہونے والے ڈاکٹر اوہاڈ، آنند پرانجپے سمیت این سی پی کے کئی کارکنان نے پلازمہ عطیہ کیا
تھانے (آفتاب شیخ)
کابینی وزیر برائے ہاؤسنگ امور ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا پلازمہ عطیہ کیا ڈاکٹر اوہاڈ کے علاوہ سابق ایم پی و این سی پی کے تھانے شہر صدر آنند پرانجپے و دیگر کئی کارکنان نے جو کوویڈ سے روبہ صحت ہوئے نے بھی اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔
مہاراشٹر میں کورونا پھیلنے کے بعد ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اپنے اسمبلی حلقہ ممبرا کلوا میں ان دنوں کافی مشغول ہوگئے تھے وہ یہاں طبی سہولیات فراہم کرانے ، لوگوں سے گھروں میں رہنے ، غریبوں و پریشان حال لوگوں تک کھانا پہنچانے میں مشغول تھے اور اسی دوران وہ بھی کورونا کی لپیٹ میں غالباً اپریل کے آخری ہفتہ میں آگئے اور کئی دنوں تک علاج کے بعدگھر لوٹتے ہی وہ پھر سے ممبرا کلوا کی عوام کے درمیان آگئے اور عام عوام کے بیچ پہنچ کر ان کے مسائل کے حل میں لگ گئے اس دوران کئی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کروانا، اسپتالوں میں سہولیات فراہم کروانا، ممبرا میں مولانا ابوالکلام آزاد اسٹڈیم میں کوویڈ کئیر سینٹر کا قیام کرنا جیسے دیگر کئی اہم کام انجام دیئے اسی کے ساتھ آج اپنی سالگرہ پر اوہاڈ نے اس سے بہتر کام کئی نہیں سمجھتے ہوئے تھانے میں ایک بلڈ بینک جاکر اپنا پلازمہ عطیہ کیا اس دوران انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم و پوری دنیا سخت پریشانیوں سے دوچار ہے کورونا کی مہاماری میں ہر بڑا چھوٹا انسان متاثر ہے۔ یہ دور انتہائی کشمکش والا دور ہے اس لئے میں جہاں ہر سال میرے کارکنان میرے جنم دن کو (5اگست) کو تہوار کے طور پر مناتے تھے اس دن وہ مختلف تقاریب کا اہتمام کرتے تھے میں نے انھیں منع کرکے کہا کہ میرے نام سے اگرچہ کچھ کرنا چاہتے ہوئے تو غریبوں کی دعائیں لو دعا ہی ہے جو مشکل گھڑی میں انسان کے کام آتی ہے آج میں خود مانتا ہوں کہ کسی کی اور میری عوام کی دعا ہی تھی جس نے مجھے دوسری زندگی بخشی صحت دی، آج ہی کے دن رام مندر کی سنگ بنیاد رکھے جانے پر اوہاڈ نے کہا کہ میں اس پر کیا کہوں جس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنا دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading