تھانے نگر پولس اسٹیشن کے انچارج کی بہترین کارکردگی
تھانے (آفتاب شیخ)
رابوڑی علاقے میں رہائش پذیر امتیاز شیخ جو کہ پیشہ سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے, انھوں نے تھانے کے سنگھانیہ اسکول میں نہم جماعت میں زیر تعلیم اپنی دو جڑواں بیٹیوں کی تعلیمی ترقی کیلئے ان کا داخلہ تھانے اسٹیشن کے قریب میں واقع ایک ٹیوشن کلاس میں کروایا تھا جس کے لئے ان سے کلاسیس کے مالک نے ایک لاکھ روپے فیس مانگی تھی بیٹیوں کی بہتر تعلیم کے لئے امتیاز شیخ فیس کی رقم دینے راضی ہو گئے اور انہوں نے پہلی کشت 40,000 روپے ادا بھی کر دئے لیکن صرف 2 مہینوں میں انکشاف ہوا کہ کلاسیس میں پڑھائی برائے نام ہی ہوتی ہے اس پر انہوں نے ایڈمیشن کینسل کرنا چاہا اوراپنی رقم واپس مانگی لیکن کلاسیس کے مالک نے صاف انکار کر دیا. اس پر بروز جمعرات 3/1/2020 امتیاز شیخ نے اس کی شکایت تھانے نگر پولس اسٹیشن میں درج کروائی اور پھر یہاں کے انچارج افسر سینئر پولس انسپکٹر رام سومونشی اور ان کے معاون سب انسپکٹر اجیت بڑے نے اس پر فوری ایکشن لے کر امتیاز شیخ کو انصاف دلوایا اورا نھیں ان کی رقم واپس ملی ان دونوں افسران کی قابل ستائش کارکردگی سے ایک ضرورت مند شخص کا نقصان ہونے سے بچ گیا.
