تھانے میں 62,81,640 روپے مالیت کے نشہ آور چیزوں کے ساتھ پانچ ملزمی ن گرفتار

تھانے میں 62,81,640 روپے مالیت کے نشہ آور چیزوں کے ساتھ پانچ ملزمین گرفتار
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کرائم برانچ نشہ مخالف دستہ کے اہلکاروں نے یوور، اوپون علاقہ میں گشت کے دوران ملزمین سلمان نواب علی شیخ عمر 28 سال ساکن ملنڈ ممبئی اور سنجیو عرف پال رامادھیے چوہان عمر 27 سال ساکن نیرول نئی ممبئی کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے پانچ ایل ایس ڈی پیپر، دو گرام میفیڈرین پاؤڈر، ماروتی سویفٹ کار اور موبائل کل مالیت 3,50,950 روپے کا مال ضبط کیا اور ورتک نگر پولیس اسٹیشن میں CR-No-320/2019 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8بی، 20بی اور 29 کے تحت معاملہ درج کیا۔ ملزمین سے سختی سے پوچھ تاچھ کرنے پر ان کے دو ساتھی نیتین ماروتی لامترے عمر 33 سال ساکن اولوے گاؤں نئی ممبئی اور سشانت سمبھاجی رسال عمر 32 سال ساکن کلنمبولی کو حراست میں لیا گیا ان کے قبضے سے 104 ایل ایس ڈی پیپر، 56 گرام میفیڈرین، 6.4 گرام چرس کل 6,90,690 روپے مالیت کی نشہ آور چیزیں اور الیکٹرانک ترازو اور نقد رقم 98000 روپے، موبائل فون کل 8,10,690 کا مال ضبط کیا گیا۔ ان سے مزید پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے ایک اور ملزم پریم راج اپپن ائیر ساکن نیرول نئی ممبئی کو حراست میں لیکر اس کے قبضے سے 954 گرام ایل ایس ڈی پیپر، قیمت 47,70000 روپے، موبائل فون، ہیونڈائی کمپنی کی آئی ٹوینٹی کار کل مالیت 51,20000 کا مال ضبط کیا۔ کرائم برانچ نشہ مخالف دستہ اس معاملے میں میں سختی کے ساتھ مزید تفتیش کررہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading