تھانے میں زبان دانی کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کی تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعزاز

تھانے میں زبان دانی کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کی تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعزاز

تھانے (آفتاب شیخ)
مارچ 2024 کے اسکول فائنل امتحانات میں زبان دانی کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقے کے اسکولوں کے طلباء کی آج تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعزاز دیا گیا۔ اس تقریب میں ایڈیشنل کمشنر 2 پرشانت روڈے، ڈپٹی کمشنر (انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز) امیش بیراری، ڈپٹی کمشنر (تعلیم) سچن پوار کے ساتھ طلباء اور ان کے والدین موجود تھے۔

سنسکرت زبان کے لیے رجولا پاٹیل – 100 نمبر (اے۔کے۔ جوشی انگلش میڈیم اسکول، تھانے)، انگریزی زبان کے لیے سرشٹی پاٹیل – 98 نمبر (شری رنگ ودیالیہ)، مراٹھی زبان کے لیے شریانش گاوکر – 99 نمبر (سی۔پی۔ گوینکا انٹرنیشنل اسکول)، گجراتی زبان کے لیے راٹھوڑ کشیش امیت بھائی – 83 نمبر (سیٹھ ٹی۔جے۔ ہائی اسکول، تھانے)، ہندی زبان کے لیے ساحل بابو شاہ – 95 نمبر (وید ہندی ہائی اسکول)، اردو زبان کے لیے انصاری شفاء امیر الحسن – 94 نمبر (شعیب اردو ہائی اسکول، ممبرا) کو ایڈیشنل کمشنر (2) پرشانت روڈے کے ہاتھوں سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر موجود افسران نے تمام طلباء سے بات چیت کی اور انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دو ہزار روپے کا چیک، اعزازی ٹرافی اور کتابیں دے کر نوازا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading