تھانے میں خودکشی کی کوشش ناکام دو بزرگ افراد کی جان بچائی گئی پولیس، فائر بریگیڈ اور ڈزاسٹر مینیجمنٹ عملہ کی بروقت اور کامیاب ک اروائی

تھانے میں خودکشی کی کوشش ناکام دو بزرگ افراد کی جان بچائی گئی
پولیس، فائر بریگیڈ اور ڈزاسٹر مینیجمنٹ عملہ کی بروقت اور کامیاب کاروائی
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے گھوڑبندر کے واگھبیل علاقے میں واقع کاسموس ریذیڈنسی کے ایک فلیٹ میں دو افراد کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کے بعد ان کی زندگی بچا لی گئی۔ یہ واقعہ 25 دسمبر کی رات تقريباً 11:06 بجے پیش آیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کاسموس ریذیڈنسی کے بی ونگ کی ساتویں منزل پر موجود روم نمبر 701 میں رہائش پذیر مادهوری واڈیکر (عمر تقریباً 60-65 سال اور مدھو سدھن گوپال واڈیکر (عمر تقریباً 65-70 سال) نے اپنی خراب صحت کے باعث خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ دونوں افراد نے اپنے بھانجے کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی حالت سے آگاہ کیا، جس پر بھانجے نے فوری طور پر کا سروڈولی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد نے بتایا تھا کہ ان کی صحت بگڑ چکی ہے اور وہ خودکشی کرنے جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کاسروڈولی پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور ان کے ساتھ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور ڈزاسٹر مینجمنٹ کے عملے نے بھی امدادی کاروائی میں حصہ لیا۔ فوری کاروائی کے نتیجے میں دونوں افراد کو 5 سے 10 منٹ کے اندر کمرے سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ دونوں افراد کی حالت اب محفوظ ہے اور ان کے صحت کے مسائل کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ذہنی صحت کی اہمیت اور فوری امدادی کارروائی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، جس کی بدولت دو قیمتی زندگیاں بچا لی گئی ہیں۔