تھانے میں تیسرا سالانہ جلوس غوثیہ علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
ماہ ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ حضور غوث الاعظم دستگیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سرہ العزیز کی یاد میں گیارہویں شریف منائی جاتی ہیں اسی نسبت سے پیر صبح 8 بجے جماعت رضائے مصطفے شاخ رابوڑی تھانے کے زیراہتمام عیدِ غوثیہ کے پر بہار موقع پر تیسرا سالانہ جلوس غوثیہ علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں غلامان غوث اعظم و دیگر تنظیموں نے شرکت کی اور بالخصوص علمائے اہل سنت نے مختلف جگہوں پر عظمت غوث اعظم اور جماعت رضائے مصطفے کی خدمات اور بالخصوص رد قادیانیت پر خطاب کیا جلوس کی صدارت مولانا حکیم محمد جابر القادری صدر جماعت رضائے مصطفی نے فرمائی اور مختلف علمائے کرام جس میں مولانا ذوالفقار اشرفی اور مولانا عبدالحکیم، مولانا محمد اسرار احمد قادری مولانا محمد انصار احمد رضوی، مولانا علاءالدین رضوی، مولانا محمد عرفان نقشبندی، حافظ و قاری جمیل احمد قادری، حافظ عمران رضوی اور رابوڑی تھانے کے جملہ ائما مساجد مؤذن اور حفاظ کرام نے شرکت کی علمائے کرام نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو توجہ دلائی کہ ہمیں اپنی قوم مسلم میں آج اتحاد کی اشد ضرورت ہے جماعت اور امت کے نام پر نہیں بلکہ مصطفی جانِ رحمت کے نام پر غوث اعظم دستگیر کے نام اپنی غلامی کا ثبوت پیش کر کے امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے جلوس کی ابتدا سنی سرکل مسجد اشرفیہ سے نکل کر ماپلے شاہ بابا درگاہ اور جامع مسجد سے ہوتے ہوئے مسجد اشرفیہ پر علماء کرام کی دعا پر اس کا اختتام ہوا اور سعید نوری نے جلوس میں شرکت کرنے والے عوام الناس اور تمام تنظیموں تحریکوں کا شکریہ ادا کیا۔