تھانے میونسپل کارپوریشن نے کھلاڑیوں کے چینجنگ روم پر چلایا بل ڈوزر، ہائی کورٹ سے اسپورٹنگ کلب کو راحت 101 سال پرانے کلب کے عہدیدار وں کا سوال — کیا نقصان کا ازالہ کیا جائے گا؟

تھانے میونسپل کارپوریشن نے کھلاڑیوں کے چینجنگ روم پر چلایا بلڈوزر، ہائی کورٹ سے اسپورٹنگ کلب کو راحت101 سال پرانے کلب کے عہدیداروں کا سوال — کیا نقصان کا ازالہ کیا جائے گا؟

تھانے، 17 جون (آفتاب شیخ)
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کھلاڑیوں، خاص طور پر خواتین کھلاڑیوں کے لیے تیار کیے گئے چینجنگ روم کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسمار کر دینے کے بعد اب 101 سال پرانی اسپورٹنگ کلب کمیٹی کے عہدیداروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اب میونسپل کارپوریشن اس نقصان کی بھرپائی کرے گی؟ عیاں ہوں کہ ممبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اسپورٹنگ کلب کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

پیر، 16 جون کو تھانے میونسپل کارپوریشن کے انسداد تجاوزات شعبے نے کھلاڑیوں کے لیے تعمیر کیے گئے چینجنگ روم اور انڈور پچ کو زمین بوس کر دیا۔ اسپورٹنگ کلب کے سیکریٹری دلیپ دھومل نے الزام لگایا کہ یہ کاروائی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کی گئی، حالانکہ اصول کے مطابق غیر قانونی تعمیرات گرانے سے قبل کم از کم دو دن کا نوٹس دینا ضروری ہوتا ہے۔ دھومل کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے 12 ستمبر 2022 کو ایک نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ حیرت انگیز طور پر 17 جون کو اسی معاملے میں ہائی کورٹ میں حتمی سماعت اور فیصلے کی تاریخ مقرر تھی، اس کے باوجود اسپورٹنگ کلب کی جانب سے کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست کے باوجود 16 جون کو تعمیرات گرا دی گئیں۔

دلیپ دھومل نے بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ میں دائر ایک عوامی مفاد کی عرضداشت پر 9 جون کو سماعت کے دوران 17 جون کو حتمی سماعت کا حکم دیا گیا تھا، اس لیے اسپورٹنگ کلب کے عہدیداروں نے گزارش کی تھی کہ عدالت کے فیصلے تک انتظار کیا جائے۔ دھومل نے کہا کہ آج عدالت نے اس معاملے میں اسپورٹنگ کلب کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

کلب کے عہدیداروں نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی صرف انہیں ہراساں کرنے کے لیے کی گئی کیونکہ میونسپل انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ عدالت کا فیصلہ کلب کے حق میں آئے گا۔ اس موقع پر اسپورٹنگ کلب کمیٹی کے نائب صدر کشور اووالیکر، عاملہ رکن سشما مادھوی، رکن ایڈووکیٹ عامر شیخ، سندیپ پاچنگے اور دیگر موجود تھے۔ کلب عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اس نقصان کی تلافی کرے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading