تھانے مونسپل کارپوریشن میں ابھیجیت پوار کو راشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) گروپ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
تھانے (آفتاب شیخ)
راشٹروادی کانگریس پارٹی (شردچندرا پوار) گروپ کے قومی جنرل سیکریٹری رکن اسمبلی ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کی تجویز اور پارٹی کےضلع صدر منوج پردھان کی سفارش پر کلوا سے منتخب ہوئے کارپوریٹر ابھیجیت پوار کو تھانے مونسپل کارپوریشن میں این سی پی شرد چندر پوار پارٹی کا گروپ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔
تھانے مونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے بعد اشرف شانو پٹھان کو تھانے مونسپل کارپوریشن میں گروپ لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم ابھیجیت پوار کو حالیہ جنرل میٹنگ میں شانو پٹھان کے اپوزیشن پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے سے خالی ہونے والے گروپ لیڈر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ ابھیجیت پوار تھانے کلوا علاقہ سے وارڈ نمبر 9 سے کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں این سی پی شرد چندر پوار پارٹی اور ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کا معتمد خاص و حمایتی کارکن سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر ابھیجیت پوار نے کہا کہ مجھے گروپ لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ہم پارٹی کی پوری صورتحال کو پیش کرنے کو ترجیح دیں گے اور پارٹی

کارپوریٹروں کو متحد رکھنے کے لیے کام کریں گے۔ ان کے حلقوں کے مونسپل سے کام کروانے عوامی مسائل کرانے کو اولین ترجیح دونگا۔ اس موقع پر این سی پی کے لیڈروں نے انھیں مبارکباد پیش کی۔