تھانے مونسپل اسکولوں میں اساتذہ و اسٹاف کی خالی اسامیوں کو جلد از جلد دور کی جائے : عشرین راؤتتھانے (آفتاب شیخ)
تھانے مونسپل کی اسکولوں میں اساتذہ اور اسٹاف کی کا خمیازہ اس میں پڑھنے والے طلبائ پر ہورہا ہے جس پرممبرا پربھاگ سمیتی کی سابق چیئر پرسن عشرین راوت نے کارپوریشن کے محکمہ ایجوکیشن افسران و ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر اس کمی کو جلد دور کرنے اورخالی اسامیوں کو پر کرنے کی مانگ کی ۔
ٹی ایم سی کی ممبرا کوسہ میں واقع اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ، اسٹاف کی کمی ،طہارت خانہ و صفائی کا فقدان ، و بدحالی اور ان مسائل واساتذہ کی کمی پر ایک عرصہ سے مختلف سیاسی وسماجی تنظیمیں و شخصیات آواز اٹھار ہی ہیں جس پر گذشتہ برس لاک ڈاون سے قبل کنٹریک پر کچھ اساتذہ کو مقرر کیا گیا تھا لیکن انکی بھی تنخواہیں کارپوریشن ٹھیک سے نہ دے سکی اور لاک ڈاون جیسے اوقات میں ان اساتذہ کی کسی قسم کوئی مالی امداد ٹی ایم سی کی جانب سے نہیں دی گئی اب ایک بار پھر اسکول کھل چکے ہیں ایڈمیشن بھر پور ہورہا ہے ممبرا میں واقع اردو ، انگریزی ، ہندی ، مراٹھی مونسپل کی ان سبھی اسکولوں میں طلباءکی بہتات ہے لیکن ایک بار پھر وہی رونا ہے کہ یہاں اساتذہ کی سخت کمی ہے اسکے علاوہ کلاس روم، اوتر دیگر اسٹاف کی بھی سخت قلت ہے جس کے سبب موجودہ اسٹاف ، طلباءاور انکے سرپرست سخت پریشان ہورہے ہیں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سینئر کارپوریٹر و سابق چیئر پرسن عشرین ابراہیم راو¿ت نے تھانے مونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کی ڈپٹی کمشنر اور انکے اعلیٰ افسرا ن سے ملاقات کر ان شکایات کو انکے روبرو پیش کیا اور بتایا کہ اگرچہ جلد سے جلد ان اسامیوں کو پر نہ کیا گیا امسال بچوں کا بڑا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے جو کہ انکے مستقبل کے ساتھ ایک طرح کا کھلواڑ ہوگا۔انکی اس اپیل اور شکایت کو بغور سننے کے بعد محکمہ ایجوکیشن نے اس پر جلد از جلد کوئی حل نکالنے کی یقین دہانی کی ۔ اس بات کی جانکاری عشرین راوت نے دی ۔
