تھانے رابوڑی : بین الاقوامی کراٹے چمپین شپ مقابلوں میں ٹریڈشنل کراٹے ایکڈمی کے طلباء کی بین الاقوامی سطح پر کاتا کراٹے میں شاندار کامیابی
تھانے (آفتاب شیخ)
عالمی وبائی حالات میں بھی رابوڑی تھانے کے ٹریڈ یشنل کراٹے ایکڈمی کے روح رواں اور نگراں عابد شیخ اور روبینہ شیخ کی رہنمائی میں اس علاقے کی دو اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بین الاقوامی سطح پر کراٹے مقابلوں میں حصہ لے کر شاندار فتح حاصل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو سچی لگن و محنت سے کامیابی قدم چومتی ہے- گذشتہ دنوں گوا میں چھٹے گوا اوپن ای کاتا انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد کئے گئے- یہ مقابلے 22 ملکوں کے طلباء کے درمیان منعقد ہوئے- جس میں رابوڑی تھانے کے ٹرڈیشنل کراٹے ایکڈمی سے کوچ روبینہ عابد شیخ کی نگرانی میں 11 طلباء نے شرکت کی ان مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے
روبینہ عابد شیخ, زوہیر عابد شیخ، ذاکر عابد شیخ، انعم انس شیخ، الفیہ احمد علی شیخ، سلور میڈل حاصل کرنے والے
محسن امیر بیگ، محمد سبتین رضا، مبارک عالم ہاشمی، فلک علاءالدین شیخ، حمیرہ اسمٰعیل کشمیری، برانز میڈل حاصل کرنے والے عائشہ سیماب، مبارک عالم ہاشمی، مصباح سلیم شیخ، معاویہ سلیم شیخ نے بھی سلور میڈل حاصل کرکے اپنا اپنی اسکولوں کے ساتھ رابوڑی تھانے کا نام روشن کیا – اس شاندار کامیابی پر رابوڑی علاقے کے مشہور سماجی ادارہ انجمن خاندیش میں کوچ روبینہ عابد شیخ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کر ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی جس میں تعلیمی اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران جس میں انجمن خاندیش کے صدر سید عباس علی، نائب صدر ذاہد علی قاضی، فرینڈ سرکل اسکول کے جنرل سیکریٹری عبدالسعید شیخ، سماجی کارکن جمال اعظمی، آر ایف سی اردو ہائی اسکول کی پرنسپل نازیہ خان، شفیع بورونڈکر پرائمری اردو اسکول کی ہیڈمسٹریس فرحانہ شیخ، انس شیخ و دیگر موجود تھے۔ میوا کے صدر حافظ عارف انصاری، فرینڈ سرکل اسکول کے صدر عبدالمجید بورنڈکر، راقم الحروف کے ساتھ اہلیان رابوڑی نے طلباء اور کوچ کو مبارک باد دی نیز ان کے اسی طرح مستقبل میں بھی شاندار کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا-
