———-تومجھے گرفتار کرلیا جائے گا: اویسی

حیدرآباد:غیر ملکی سفارت کاروں کے حالیہ جموں و کشمیر کے دورہ کو لے کر نریندر مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر انہوں نے کشمیر جانے کا نام بھی لیا ، تو انہیں حیدرآباد ائیر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کی تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اس وقت سے ہی ( 5 اگست ) کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات دستیاب نہیں ہیں ۔
تلنگانہ میں ہونے والے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر نارائن پیٹ ضلع میں ہفتہ کو ایک ریلی میں اویسی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات کو ختم کرنا مرکزی حکومت کی دوسری سب سے بڑی غلطی ہے ، اس کی پہلی غلطی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی شیخ عبد اللہ کی گرفتاری تھی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading