حیدرآباد: کانگریس لیڈر اے ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ مقرر ہو گئے ہیں اور انہوں نے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن نے اے ریونتھ ریڈی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا، جب کہ مالو بھٹی وکرمارکا نے ان کے نائب کے طور پر حلف لیا۔
تقریباً 10 دیگر وزرا، یعنی این اتم کمار ریڈی، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر، داساری انسویا، دامودر راجہ نرسمہا، ڈی سریدھر بابو، تھملا ناگیشور راؤ، پونگولیٹی سری نواسا ریڈی، کونڈا سریکھا، اور جوپلی کرشنا راؤ بھی لے رہے ہیں۔
آج حلف میں کانگریس قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور کرناٹک کے سی ایم ڈی کے شیوکمار سبھی اس موقع پر موجود رہے۔
خیال رہے کہ ریونت ریڈی 2014 میں تشکیل پانے والے تلنگانہ کے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جن کا تعلق کانگریس سے ہے۔ کانگریس کے نو منتخب ارکان اسمبلی کی اکثریت ان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حق میں تھی۔