دھرم آباد : (ورق تازہ نیوز) آج دھرم آباد پولس نے 24 مرد ، 18 خواتین اور 12 کمسن بچوان کو دھرم آباد چیک پوسٹ باسر کے علاقے کے قریب تحویل میں لیا گیا. #Fightagainstcoronavirus#
#Nanded #Police
واضح ہوکہ یہ غریب لوگ مزدوری کے لئے سنگاریڈی گئے ہوئے تھے. ان میں دھرم آباد کے 35 ، قندھار: 7 ، بلولی: 8 اور مکھیڑ کے 4 ساکنان شامل ہیں.
پولس نے اندرون ریاست چیک پوسٹ پر تمام 54 افراد کو تحویل میں لینے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ، انہیں ہوم کوارینٹائین Home Quarantine کردیا.
سب ڈویژنل مجسٹریٹ دھرم آباد مسٹر شیڑکے کے حکم سے ان مزدوروں کو الگ تھلگ وارڈ ایل بی ایس کالج میں رکھا گیا ہے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کرنے کا حکم بھی دیا ہے.
جس کے بعد پولس ملازمین نے انھیں فی الفور کھانا دستیاب کروایا. واضح ریے کہ لوک ڈاؤن کے دوران وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ہجرت کرنے والے مزدور پیشہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں قیام کریں حکومت مہاراشٹر انھیں ان کے مقامات تک کھانا پہنچائے گی.
#Fightagainstcoronavirus
#Nanded #Police