تقریب شادمانی

ناندیڑ:(حامداظہر)نبیرئ حضرت الحاج مولانا محمد معین الدین صاحب قاسمی (مرحوم) و دُختر مفتی سید معین الدین قاسمی ( مہتمم جامعہ اسلامیہ عربیہ طیب العلوم گیورائی ضلع بیڑ) کا عقد مسعود 7نومبر بروز اتوار کو جامعہ طیب العلوم گیورائی میں الحاج سید رفیع الدین صاحب کے فرزند مفتی سید نقیب اظہر قاسمی کے ہمراہ بحسن و خوبی انجام پایا۔

نکاح کی محفل میں امیر شریعت مراٹھواڑہ مفتی معزالدین قاسمی (مہتمم دارالعلوم اورنگ آباد) نے خطبہ نکاح و بیان فرمایا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست و احباب کے علاوہ سیاسی، سماجی، تعلیمی، تجارتی، ادبی، صحافتی اور مذہبی شخصیات ، مفتیان کرام، علماءکرام، حفاظ کرام، موذنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوشہ و عروس کو دعاﺅں سے نوازا۔ مہمانوں کا استقبال مفتی سید معین الدین قاسمی و فیملی کے ممبران نے کیا۔ اس پُرمسرت موقع پر ادارہ جملہ متعلقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوعروسی جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعاگو ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading