ممبئی: مہاراشٹرمیں کانگریس- این سی پی اورشیوسینا کی اتحادی حکومت کی تشکیل کی تیاری میں ہے۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے جمعرات کو وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے بعد وزیراوردیگرعہدوں کا بھی فیصلہ لیا جائے گا۔
اس درمیان ذرائع کے حوالے سے خبرہے کہ کانگریس نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کانگریس نے نائب وزراعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکارکردیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کی جگہ کانگریس اسپیکرکے عہدے کا مطالبہ کررہی ہے۔
اس سے قبل تک کانگریس ہمیشہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کولے کرفیصلہ نہ ہونے کی بات کرتی نظرآئی ہے۔ یہاں تک کہ نائب وزیراعلیٰ کی بات پرکہنے کوتو کانگریس کے ذرائع نے دوچارنام پہلے ہی اشارہ دے دیئے تھے، لیکن اس بات کی کسی بھی لیڈرنے کوئی تصدیق نہیں کی۔