تاجر ستیش بابو کی عدالتی تحویل

نئی دہلی /9 اگست ( پی ٹی آئی ) حیدرآَباد سے کام کرنے والے بزنس مین ایس ستیش بابو کو دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو گوشت کے تاجر معین قریشی والے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں عدالت تحویل میں بھیج دیا ۔ خصوصی جج کرن بنسل نے بابو کو ان کی تحویل میں پوچھ گچھ کیلئے 14 روزہ مہلت ختم ہونے پر سی بی آئی کی جانب سے پیش کئے جانے کے بعد 23 اگست تک جیل کو بھیج دیا ۔ عدالت نے ان کی ضمانت عرضی پر دلائل کی سماعت کو 17 اگست پر ڈال دیا ۔ تحقیقاتی ایجنسی معین قریشی سے مربوط ایک کمپنی کے 50 لاکھ روپئے مالیت کے شیرز کی بابو کی جانب سے مبینہ خریدی کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading