بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے بیٹے نے کار سے کلب کی دیوار پر ماری ٹکر

مغربی بنگال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے بیٹے آکاش مکھرجی پر الزام ہے کہ اس نے جنوبی کولکاتا کے ایک کلب کی دیوار میں اپنی کار سے ٹکر مار دی۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ گاڑی چلاتے وقت وہ نشہ کی حالت میں تھے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ آکاش مکھرجی گولف گارڈن علاقہ میں جمعرات کی رات کو اپنی کار موڑ رہا تھا تبھی کار کلب کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

اس واقعہ پر رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی نے ٹوئٹ کیا ’’میرا بیٹا میری رہائش گاہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ میں نے پولس کو فون کیا تاکہ وہ قانونی پہلؤوں کو دیکھیں، مہربانی کر کے کوئی ہمدردی یا سیاست نہ کی جائے۔ میں اپنے بیٹے سے پیار کرتی ہوں اور اس کا دھیان رکھوں گی لیکن قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے‘‘۔


اس حادثہ کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اس میں بال بال بچ گئے کیونکہ کار کی رفتار بہت تیز تھی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا ایک حصہ پوری طرح ٹوٹ گیا اور ڈرائیور اس میں پھنس گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے ’’نہ میں غلط کرتی ہوں، نہ غلط سہتی ہوں۔ میں بکاؤ نہیں ہوں‘‘۔ مقامی لوگوں میں سوال ضرور ہے کہ یہ حادثہ نشہ کی وجہ سے ہوا ہے اور کہیں نہ کہیں والدہ کے رکن پارلیمنٹ ہونے کا بھی نشہ ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading