بی جے پی کسانوں کیلئے گڑھے کھود رہی ہے :پرینکا

بی جے پی کسانوں کیلئے گڑھے کھود رہی ہے :پرینکا

نئی دہلی : کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اپنے کھرب پتی دوستوں کیلئے سرخ قالین بچھارہی ہے ۔ لیکن کسانوں کیلئے گڑھے کھود رہی ہے ۔ مرکز کے زرعی قوانین کیخلاف کسان احتجاج کررہے ہیں اور دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔ بی جے پی حکومت انہیں روکنے کیلئے سڑکوں پر گڑھے کھود رہی ہے ۔ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ آپ کسانوں کیخلاف قانون بنارہے ہیں لیکن اگر کسان آگے آئیں اور اپنے مسائل اٹھائیں تو اس میں کیا غلطی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading