بی جے پی لیڈر نے مسجد کوکولر عطیہ دیامگر مسلمانوں نے تمام کولر مسجد سے باہر پھینک دیئے

وقارآباد:(ایجنسیز) بی جے پی اپنے مسلم قائدین کے ذریعہ تلنگانہ میں اقلیتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم اس کوشش میں بی جے پی لیڈروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے ہی ایک معاملے میں ایک مسلم بی جے پی لیڈر کو اپنی ہی برادری کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی لیڈر نے مسجد کے لیے کولر عطیہ کیا، لیکن نماز کے لیے آئے ہوئے مسلمانوں نے کولر اٹھا کر مسجد سے باہر پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے وقار آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر محمد انور نے مسجد میں نماز کے دوران گرمی سے نجات کے لیے کئی کولر مسجد کو عطیہ کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد میں موجود لوگوں کے سامنے بی جے پی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ بی جے پی مسلمانوں سے بہت پیار کرتی ہے، دراصل کانگریس نے مسلمانوں کو بی جے پی سے دور رکھا ہے۔ بی جے پی نے ٹرپل طلاق بل پیش کرکے مسلم خواتین کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔ مسلمان بہت خوش ہیں، کانگریس نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف ان کا استعمال کیا۔

مسلم لیڈر کی جانب سے بی جے پی لیڈر محمد انور کی جانب سے مسجد کو کولر عطیہ کرنے کے بعد بی جے پی لیڈر کے گھر کے سامنے مسلمانوں نے کولرلاکر پھینکا گیا۔ محمد انور کی طرف سے مسجد کو دیا گیا کولر مسلم عوام نے اٹھایا اور انور کے گھر سے باہر لے آئے۔ یہ واقعہ وقارآباد ضلع کے باونترم منڈل کے تورومامیڈی علاقے میں پیش آیا۔

Leave a comment