بیڑ:امام مسجد کے بیٹے کا بےرحمانہ قتل معاملہٗ مولانا ندیم صدیقی کے مطالبہ پر قاتل کیلاش گرفتار

بیڑ(پریس ریلیز)گذشتہ کل نتوڑ کے امام حافظ شیخ مرتضیٰ صاحب کےایک پندرہ سالہ بیٹا غلام محمد مردہ حالت میںایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیاتھا الزام ہے کہ گاؤں کے ہی ایک شخص کیلاش عرف پنٹوڈاکے کا بچے سے کسی پرانے معاملے کو لیکر تنازعہ تھا اسی بات کو لیکر اس نےصبح میں لڑکے کو مار کر ایک درخت سے لٹکا دیاتھا آج مقتول کے اہل خانہ مع وفد جس میں مقتول کے والد حافظ مرتضیٰ صاحب،حافظ عمران بیگ،شیخ شفیق موسیٰ،شیخ اسحاق،سید عمران،شیخ حمید محمود صاحبان نےجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولاناحافظ محمد ندیم صدیقی صاحب سے ملاقات کی اور اس معاملے میں ذاتی طور پر ضلع ایس پی نندکمار ٹھاکر صاحب سے بات کرکے ملزم کوگرفتار کرانے اور اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا .

ساتھ ہی درخواست کی کہ مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر ان کی قانونی پیروی کرے جسےمنظور کرکے جمعیۃ علماء مہاراشٹر لیگل سیل کی جانب سے کریمنل لائرایڈوکیٹ گونڈے نانا صاحب اور ایڈوکیٹ کظیم منصب دارصاحب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیا گیا۔

اس تعلق سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدرمولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں شرپسندوں کے خلاف خاطرخواہ کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں اور بےگناہ لوگوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہےہیں جس کی ایک کڑی ضلع بیڑ کےمنجھلیگاؤں تعلقہ کے نتوڑگاؤں میں علی الصباح ایک غمناک حادثہ پیش آناہے اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے ضلع ایس پی بیڑ نند کمار ٹھاکرصاحب سےبات کی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ساتھ ہی خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا اس پر ضلع ایس پی نے تیقن ہی نہیں بلکہ عملی طور پر ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے قاتل کے خلاف دفعہ 302 اور قتل کے دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کیا.

جس پر ہم ضلع ایس پی نند کمار ٹھاکر صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے بروقت کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے کو پورا کیا۔مولانا ندیم صدیقی نےعوام الناس سے بھی اپیل کی کہ ایسے نازک حالات کے موقع پر امن کے ماحول کو بر قرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں ،افواہوں پر دھیان نہ دیں،قانون کی مکمل پاسداری کریں،ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صبروتحمل سے کام لی

جب تک تحقیقات مکمل نہ ہو اشتعال انگیزی سے گریز کریںکیونکہ شر پسند عناصرموقع کی تاک میں ہیں کہ امن کی فضاء کو خراب کیا جائے اور امن و سکوں کو برباد کیا جائے لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ حالات کے مدنظراحتیاط سے کام لیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading