بیٹی کو جیل بھیج کر مالش کرانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے یوگی حکومت: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بیٹی کو جیل بھیج کر مالش کرانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اکھلیش یادو نے سابق مرکزی وزیر چنمیانند کا نام لئے بغیر کہا کہ یوگی حکومت مالش کرانے والے ایک مبینہ سوامی کو بچانے کے لئے بیٹی کو جیل بھیج رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وزیراعطم نریندر مودی کا’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم‘۔ اترپردیش حکومت آبروریزی کرنے والے ایک لیڈر کو بچانے کے لئے متاثرہ لڑکی کو ہی پھنسارہی ہے۔ انہوں نے پھر اعادہ کیا کہ جھانسی میں پشپندر کو قتل کیا گیا ہے۔ حکومت ناانصافی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش میں ایسی حکومت ہے جو بیٹی کو جیل میں بھیج کر تیل مالش والے کے ساتھ کھڑی ہے۔

جے پرکاش نارائن کی سالگرہ پر ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی خدمات کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا۔ ملک خوشحال تبھی ہوسکتا ہے جب جے پی کے اصول اور ا ن کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ ملک کے سامنے اس وقت جو چیلنجز تھیں وہ آج بھی ہیں۔آج کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’بی جے پی کی حکومت ٹھوکو کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ آج حکومت و انتظامہ کے ذریعے سے قتل کرائے جا رہے ہیں۔ آج تک ایسا کون سا مجرم تھا جو سب سے اونچی کرسی پر بیٹھ تیا۔ کوئی ایسا وزیر اعظم بیٹھا ہے، جو اپنا مقدمہ واپس لے لے!‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading