نئی دہلی ۔راجدھانی کے اؤتھ ایوینیو میں ایک خاتون اور اس کے عاشق کو اس کے گھر میں اپنے شوہر کے قتل کیلئے 7،000 روپئے میں کرایہ کے قاتلوں کو سپاری دینے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ 52 سالہ سریش کمار کے قتل کے سلسلے میں ایک نابالغ کو بھی پکڑا گیا ہے۔ حالانکہ نابالغ کا ساتھہ امن واقعے کے بعد سے فرار ہے۔ سریش کمار کا گلا اس وقت کاٹ دیا گیا جب 7جون کو وہ اپنے گھر میں اکیلا تھا۔ پولیس نے کمار کی بیوی انجو اور 21 سالہ شوم ٹھاکر کو گرفتار کر لیاہے۔ امن ٹھاکر کا دوست تھا اور اس نے کمار کے قتل کیلئے مبینہ طورپر بھاڑے کے قاتلوں کو سپاری دی۔۔
پولیس کے مطابق کمار کے اپنے سے 16سال چھوٹی بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں تھے اور وہ جوا کھیلتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، شوہر گھرکے مطابق گھر پر جوا کھیلنے آنے والے اپنے دوستوں کی ٹولی کیلئے روزانہ چائے پکوڑے اور کھانا بناتا تھا ۔ خاتون کو یہ ناگوارگزرتا تھا جس پر اس نے اعتراض بھی کیا اور پھر بعد میں اس نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی سپاری دیکر قتل کروادیا