بہار میں مجلس اتحاد المسلمین کا کانگریس سے بہتر مظاہرہ

پٹنہ :14 نومبر۔ (ورق تازہ نیوز)۔بہار کے حالیہ انتخابات میں جماعتوں کی کارکردگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس وقت 94 نشستوں پر سبقت لے جا رہی ہے۔ جنتا دل (یونائٹیڈ) 83 نشستوں پر لیڈ کر رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل 25 اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) 20 نشستوں پر آگے ہے۔ آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کو 6 جبکہ ہندستانی عوام پارٹی کو 5 نشستوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ تین نشستوں پر کامیابی مل چکی یے۔ جبکہ مہاگٹھ بندھن میں شامل کانگریس پارٹی کی حالت بہتر خراب بتائی جارہی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی تازہ ریپورٹ کے مطابق بہار انتخابات میں کانگریس صرف چار نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔اس طرح مجلسِ نے ان کی بہ نسبت شاندار کارکردگی انجام دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 94، جنتا دل (یونائٹیڈ) 83، راشٹریہ جنتا دل 25، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) 20، آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین 5 اور ہندستانی عوام پارٹی 5 نشستوں پر لیڈ کر رہے ہیں۔ بڑے سیاسی جماعتوں میں بی جے پی اور جنتا دل (یونائٹیڈ) سب سے آگے ہیں جبکہ دیگر جماعتیں بھی انتخابی دوڑ میں شریک ہیں۔یہ ڈیٹا انتخابی کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading