بہار میں ’بار گرل‘ کر رہی تھیں ڈانس، آن ڈیوٹی پولس اہلکار نے لہرایا پستول، ویڈیو وائرل

بہار کے مظفر پور میں ایک کلچرل پروگرام کے دوران جب ڈانس کا دور چل رہا تھا تو آن ڈیوٹی ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے پستول لہرا کر خود بھی ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا گیا ہے اور فوری اثر سے ملزم اے ایس آئی کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام میں بار گرل پہنچی ہوئی تھیں جو ڈانس کر رہی تھیں۔

پولس کے ایک افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ جیت پور اے ایس آئی (او پی) کے ذریعہ جگریا چوک کے نزدیک دسہرا کے موقع پر آرکیسٹرا (کلچرل پروگرام) کا انعقاد ہوا تھا۔ نظامِ قانون برقرار رکھنے کے مقصد سے یہاں اے ایس آئی شیلندر کمار کو تعینات کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اے ایس آئی ایک ڈانس پروگرام کے دوران کرسی پر بیٹھے بیٹھے جھومنے لگے اور پستول لہرانے لگے۔ پولس ذرائع کے مطابق اس واقعہ کا کسی نے ویڈیو بنا لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ داروغہ کرسی پر بیٹھ کر آرکیسٹرا دیکھ رہے ہیں اور کچھ ہی دیر کے بعد گانا اور ڈانس پر وہ جھومنے لگے اور پستول لہرانے لگے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم اے ایس آئی کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ مظفر پور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ پہلی نظر میں کسی بھی پولس افسر کا یہ سلوک غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے معاملے میں سریا کے پولس ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کو جانچ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading