پٹنہ: بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے لگاتار بڑھی اموات پر لگام لگانے کے لئے اب ریاستی حکومت کمر بستہ ہو گئی ہے۔ اب براہ راست متعلقہ علاقوں کے ضلع مجسٹریٹوں، نگر پالیکا افسران اور عوامی نمائندگان کو آسمانی بجلی گرنے سے متعلق اطلاع آدھا گھنٹہ قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جائے گی۔ اس کے لئے آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ کے پیش آنے سے قبل انتباہی نظام کا قیام کیا جائے گا۔ محکمہ آفات انتظام نے اس نظام کے قیام کے لئے ’ارتھ نیٹورک ‘ کمپنی سے معائدہ کیا ہے۔
آفات انتظامی محکمہ کے ایک افسر نے کہا ، ’’نئے نظام کے قیام کے بعد آسمانی بجلی گرنے کی موصول ہونے والی اطلاع متاثرہ علاقوں کے لوگوں تک موبائل ایپ یا موبائل پر میسیج کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ یہ اطلاع بھیجنے کے لئے محکمہ نے بنگلورو کی کمپنی کے قرار کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس پیغام کو بھیجے جانے والے موبائل سروس پرووائیڈر کا انتخاب نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘
آفات انتظامی محکمہ کے چیف سیکریٹری پرتیہ امرت نے بتایا کہ اس نظام سے ریاست میں فرق فشانی سے ہونے والی اموات میں کمی آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے اب تک ریاست میں 172 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے جہاں 107 لوگوں کی موت ہوئی تھی وہیں 2017 میں 180 جبکہ 2018 میں 139 لوگ آسمانی بجلی گرنے سے جان بحق ہو گئے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
