بھیونڈی : گوداموں میں رکھے کیمکلس سے دوبارہ دھماکہ کا خدشہ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کیمیکل گوداموں کی وجہ سے بھیونڈی دھماکے کے دہانے پر ہے ۔ یہاں کبھی بھی تاراپور دھماکہ جیسا حادثہ کسی بھی وقت دوبارہ ہوسکتا ہیں کیونکہ یہاں کے ٹرانسپورٹ اکثریتی علاقوں میں بنائے گئے گوداموں میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی طریقے سے جلد آگ لگنے والے کیمیکل پولیس کے آشرواد اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ جنھیں یہاں سے ہٹانے کا حکم کے باوجود کیمکل کاروباری یہاں دھڑلے سے اپنا کام کر رہے ہیں ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی کے ٹرانسپورٹ اکثریتی علاقے انجورپھاٹا ، راہنال ، پورنا ، کالہیر، ڈھاپوڑہ میں بڑے پیمانے پر گودام موجود ہیں ۔ انھیں گوداموں میں 350 سے زائد کیمیکل گودام اور وئیر ہاوس ہیں ۔ جن میں بڑی مقدار میں آتش گیر کیمیکل کے ذخائر موجود ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ علاقے میں اس طرح کے خطرناک کیمیکل جمع کئے جاتے ہیں ۔ جو ایک دوسرے کے رابطے میں آنے کے بعد دھماکہ خیز ہوجاتے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں یہ کیمکل ہوا کے رابطے میں آنے کے بعد بھی دھماکہ کرنے ہے اس کی وجہ سے ان علاقوں میں آئے دن آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ان خطرناک کیمیکل گوداموں میں اگر آگ لگتی ہے تو کیمیکل کے ڈرم ہوا میں 100 فٹ اوپر اڑ کر دھماکہ کرتے ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقہ کو خالی کرنے کے بعد بھی درجنوں گودام آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہے ۔

کیمیکل کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں اگر آگ لگ جاتی ہے تو سخت محنت کے بعد ہی آگ بجھانے میں ہفتوں کا وقت لگتا ہے ۔ غور طلب ہوکے کہ کئی سال قبل اس وقت کے ضلعی مجسٹریٹ نے کیمیکل کی وجہ سے آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے حادثات کے سبب واڑہ علاقے میں کیمیکل زون بنا کر کیمیائی گوداموں کو وہاں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ کئی بار کیمیکل گودام والوں پر تحصیلدار اور سب ڈویژنل آفیسر کے ذریعہ نوٹس دینے کے ساتھ گوداموں کو سیل کرنے کی بھئ کارروائی کی گئی ۔ اس کے باوجود کیمیکل تاجر یہاں سے ٹس سے مس نہیں ہوئے اور آج بھی پولیس کے آشرواد اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے وہ مذکورہ علاقے میں کھلے عام خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ کررہے ہیں ۔ کیمیکل تاجروں کی اونچی پہنچ کی وجہ سے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ انھیں گودام مالک اور گاؤں کی پنچایت کی بھی پوری حمایت حاصل ہے ۔

اگر ذرائع کی مانے تو بھیونڈی میں کسی بھی وقت بڑا دھماکہ پیش آسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھیونڈی میں خطرناک اور جلد آگ پکڑنے والے کیمیکل جمع کئے جانے کی وجہ سے بھیونڈی دھماکہ کے دہانے پر ہے ۔

یہاں بھیونڈی تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ ایم ایم آر ڈی اے کے ماتحت ہے جس پر کاروائی کرنا ان کا کام ہے ۔ پھر بھی جو علاقہ ان کے تحت آنے والے ہے ان پر کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading