
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر سے ملحق سیلار گرام پنچایت کی حد میں المونیم سلور پیپر کے گودام میں شدید آگ لگنے سے گودام میں رکھے کاغذ رول اور لاکھوں کے کاغذات جل کر راکھ ہو گئے ہے ۔ حادثے کی معلومات ملنے کے بعد فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بڑی مشکلات کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے ۔ مذکورہ حادثہ بدھ کو صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا ہے ۔ سلور پیپر گودام میں آگ لگتے ہی تھوڑی دیر میں آگ نے شدت اختیار کر لی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں ۔ تھانے اور کلیان ڈومبیولہ مہانگرپالیكا کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ آگ پر قابو پانے میں 20 ٹینکر پانی اور 4 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق بھیونڈی سے لگے ہوئے ندی ناکہ احاطے کے سیلار گرام پنچایت علاقے میں 4 الومینيم سلور پیپر گودام لوہے کے پترے کی مدد سے بنائے گئے ہے ۔جس میں سے ایک گودام میں صبح ساڑھے 11 بجے لگی شدید آگ سے گودام میں مشین اور لاکھوں روپے کا کاغذ رول اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئی ۔ یہ گودام گرام پنچایت کے کنارے واقع جنگل سے لگ کر بنایا گیا ہے ۔اس جگہ پر پانی سے بھرے ہوئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ٹینکروں کو پہنچنے کے لئے بڑی مسکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ آگ لگنے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ کے واقعے کی وجہ سے ابھی تک معلوم نہیں ہے. بھیونڈی تعلقہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔