بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن کے پیدائش-امواتت داخلہ ملنے میں اکثر مل رہی شکایات کے پیش نظر شہریوں کی سہولیات کیلئے اکثریتی کارپوریٹروں کے ذریعہ علاقائی پربھاگ سمیتی کے دفتر سے داخلہ دیے جانےکیلئے جنرل اجلاس میں منظور تجویز کو حکومت کی بھی منظوری مل گئی ہے ۔ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے حکم پر انتظامیہ ضروری تیاریوں میں لگئی ہے ۔1 ہفتہ کے اندر ہی پیدائش واموات کا داخلہ علاقائی پربھاگ سمیتی کے دفتر سے شہری بغیر رکاوٹ آسانی سے حاصل کر سكےگے ۔ شہریوں کی سہولیات کیلئے کارپوریشن کے کارپوریٹروں اور کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اس قدم سے شہریوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔
واضح ہو کے بھیونڈی نظام پور شہر مہانگر پالیکا کی پرانی عمارت میں جنم-اموات آفس کو غیر ذمہ دارانہ طریقہ سے کارپوریشن محکمہ صحت کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔ بھیونڈی شہر کی مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایک ہی آفس میں داخلہ دینے میں قاصر ثابت ہورہی تھی ۔ جنم-اموات داخلہ میں تاخیر و لاپرواہی جیسی شکایات کارپوریشن کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر سے عوامی نمائندوں، شہر کے بیدار شہریوں کی طرف سے بار بار کیا جانا عام بات بن گئی تھی ۔مذکورہ معاملے پر میئر جاوید دلوی اور میونسپل کمشنر منوہر ہیرے سے ہوئی گفت وسنید کے بعد شہریوں کی سہولیات کیلئے 6 ماہ پہلے جنرل اجلاس میں کارپوریٹروں کے ذریعہ پیدائش و اموات کا داخلہ علاقائی پربھاگ سمیتی دفاتر سے دیئے جانے کی تجویز منظور کی گئی تھی ۔ جنرل اجلاس کی طرف سے منظور کیگئی تجویز کو میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے منظوری کیلئے حکومت کو بھیجا تھا جسے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ بھیونڈی کارپوریشن کے تحت 5 پربھاگ سمیتیوں کے دفاتر موجود ہے ۔ میونسپل کمشنر ہیرے کے حکم پر ڈاکٹر جيونت دھلے ( کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر ۔1)، ڈاکٹر پريا پھڈكے ( کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر ۔ 2)، ڈاکٹر ورشا باروٹ ( کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر ۔ 3)، ڈاکٹر آرتی دكشيت ( کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر ۔ 4)، ڈاکٹر بشرا شیخ ( کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر ۔ 5) کو جنم-اموات داخلہ دیئے جانے کیلئے رجسٹرار کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے مطابق پیدائش-اموات داخلہ ترمیم کیلئے مقرر کئے گئے کارپوریشن خدمات میں ملازمت قابل اور تجربےکار ڈاکٹروں کو رجسٹرا کا درجہ دیا گیا ہے ۔ علاقائی پربھاگ سمیتی کے دفتر سے داخلہ آسانی سے ملے گا اور شہریوں کی تمام دقتیں دور ہوں گی ۔
#Bhewandi#Urdu # News