بھیونڈی میں کورونا کا قہر جاری ہے ، مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے ۔ اتوار کے روز کورونا کے چار نئے مریض پائے گئے ۔جس میں دو دیہی اور دو شہر کے مریض شامل ہیں ۔ جنھیں علاج کے لئے اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان مریضوں کے ملنے سے بھیونڈی میں کورونا مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے ۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے کارپوریشن انتظامیہ کے عام لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی میں آج اتوار کے روز شہر کے سب سے مصروف ترین علاقے گھونگھٹ نگر میں 32 سالہ نوجوان اور ممتاز نگر میں ایک 18 سالہ لڑکی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے ۔ جنھیں علاج کے لئے کوڈ 19 اسپتال بنا آنجہانی اندرا گاندھی میوریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بھیونڈی شہر میں اتوار تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 12 تک پہنچ چکی ہے ۔ بتادیں کے پچھلے دنوں شہر کے اوچت پاڑہ میں ملیں ایک مریض کی گنتی ممبئی کارپوریشن میں کی گئی ہے ۔ کیونکہ وہ مریض باندرہ رہائشی تھا ۔ اس وجہ سے اتوار تک شہر میں كووڈ -19 مثبت مریض کی تعداد فی الحال 11 ہیں ۔ بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نے کورونا مثبت مریضوں کے ملنے کے بعد احاطے کو پوری طرح سے ایک کرنے کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے لئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرا رہی ہے ساتھ ہی کورونا مثبت مریضوں کے اہل خانہ کو راجنولی واقع ٹاٹا امنترا میں کورنٹائن کر رکھا گیا ہے ۔

بھیونڈی دیہی میں تعداد ہوئی 10

بھیونڈی دیہی علاقے میں اتوار کے روز بھی دو نئے کورونا مثبت مریض ملنے سے دیہی میں بھی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کشیلی گاؤں میں ایک 65 سالہ شخص بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ جو تھانہ کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے گیا تھا اور تفتیش کے بعد اسے کوڈ 19 وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ وہی پر راہنال گاوں میں واقع چرنی پاڑہ میں ایک 65 سالہ خاتون کورونا سے متاثر تھی ۔ جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس اہل خانہ کو ٹاٹا امنترا میں کورنٹائن کر رکھا گیا تھا ۔ جن کے نمونے تفتیش کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ آج متاثرہ خاتون کے شوہر کو بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے جسے علاج کے لئے آئی جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس طرح بھیونڈی تعلقہ کے دیہی علاقے میں پڑگھا بوریولی 1 ، کشیلی 5 ، کون گاوں 2 ، چرنی پاڑہ راہنال 2 کل 10 کوڈ 19 وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ہوگئی ہیں ۔ اس طرح بھیونڈی میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading