بھیونڈی شہر کی ترقی کے لئے بھیونڈی کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور جتیندر آوہاڑ سے ملاقات کی

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی شہر کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کو لے کر بھیونڈی کارپوریشن کی میئر پرتبھا ولاس پاٹل اور ڈپٹی عمران ولی محمد خان نے ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ سے ملاقات کی اور ان سے بھیونڈی شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور جاری کاموں پر تبادلہ خیال کیا.

بعد ازاں ریاستی وزیر جتیندر آوہاڑ کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی اور بھیونڈی شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، تعلیم ، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، اور بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی ترقیاتی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے. ڈپٹی میئر عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بھیونڈی شہر میں ایک نئی تازہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading