بھیونڈی شہر بھر میں ایل ای ڈی لائٹ لگانے والے ٹھیکیدار پر تعصب برتنے کا الزام

این سی سی یوتھ صدر نے کی کمشنر سے کارروائی کی مانگ

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی اسمبلی مشرق راشٹروادی یوتھ کے صدر ہارون خان نے میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کو تحریری میمورنڈم سونپ كر شہر میں ایل ای ڈی لائٹ لگانے والے ٹھیکیدار پر من مانی اور شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف کی گئی مذکورہ شکایت کی تحقیقات کر اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں ۔
میونسپل کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں این سی پی یوتھ صدر ہارون خان نے بتایا ہے کہ بھیونڈی شہر میں بجلی بچانے اور شہر کو چمکانے کے لئے تمام اسٹریٹ لائٹ ستون ( کھمبے) پر ایل ای ڈی لائٹ لگانے کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے۔ شہر میں ایل ای ڈی لائٹ لگانے کا ٹھیکہ لینے والا ٹھیکیدار صرف انتظامیہ کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لئے مرکزی و اہم (مین) روڈ کی لائٹوں کو تبدیل کر ایل ای ڈی لائٹ لگا جا رہا ہے ۔ عوامی شکایت ہے کہ ٹھیکیدار کے الیکٹریشن گلی محلے اور جھونپڑپٹيوں کی پول ( ستون) سے اسٹریٹ لائٹ کے سسٹم کو نکال کر دوسری جگہوں یا وارڈوں میں لگا کر ہیرا پھیری میں لگے ہوئے ہیں۔ شہر کے ہزاروں گلیوں اور جھونپڑپٹی سلم علاقوں میں لائٹ لگانے میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ ہارون خان نے الزام لگایا ہے کہ کچھ دبنگ شہر کے کارپوریٹروں کے وارڈ میں ایل ای ڈی لائٹ لگائی جا رہی ہے اور قوانین کو درکنار کر دیگر کارپوریٹروں کی بات سنی نہیں جاتی ۔اسی طرح شہر کے نیو كنیری آس بی بی، کلیان روڈ، كھوكھا کمپاؤنڈ، شاستری نگر، نئی بستی، گائیتری نگر، راوجی نگر ، پھنڈولے نگر، غیبی نگر ، خان کمپاؤنڈ بالا کمپاؤنڈ، كھنڈو پاڑہ ، نہرو نگر، كےجی این چوک، پيرانی پاڑہ ، چوہان کالونی، پھلےنگر، کھدان روڈ، پھلےنگر نمبر 2 ، پدما نگر بھاجی مارکیٹ، امجديا روڈ، اپسرا ٹاکیز جیسے علاقوں میں ایل ای ڈی لائٹ ابھی تک نہیں لگائی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ شہر کے تمام مذہبی مقامات اور قبرستان، شمشان بھومی پر بھی ابھی تک ایل ای ڈی لائیٹیں نہیں لگائی گئی ہیں ۔ اس معاملے کی سخت جانچ پڑتال ہونی چاہئے ۔ ساتھ ہی جن جگہوں پر سڑک پر اسٹریٹ لائٹ یا روشنی کے انتظامات نہیں ہے یا ٹوٹ کر گر گئے ہیں۔ ایسے مقامات پر نئی اسٹریٹ لائٹ کے ستون لگا کر ایل ای ڈی لائٹ لگانے کا حکم دیا جائے۔ ہارون خان نے مطالبہ کیا ہے کی ٹھیکیدار کی من مانی و امتیازی رویے پر پوری طرح روک لگانے کے لئے جانچ کر مناسب کارروائی کی جائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading