بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن حفظان صحت سروے 2019 میں اول شہروں میں شامل ہوکر مرکزی حکومت سے حفظان صحت کے نام پر کروڑوں روپیہ ایٹھنے کے لئے پختہ ورزش شروع کردی ہے ۔اس سروے کے لئے مرکز سے نمائندے آنے کی خبر کے بعد کارپوریشن انتظامیہ دن رات شہر کی صفائی میں لگ گئی ہے ۔ بتادیں کے بھیونڈی شہر کو گزشتہ سال حکومت کی طرف سے مہاراشٹر کے ترقی یافتہ چوتھا امرت شہر کا ایوارڈ ملا تھا ۔
واضح ہو کے مرکزی حکومت کی طرف سے صاف صفائی کے معاملے میں پورے ملک میں صاف صفائی سروے 2019 کا کام زور و شور سے شروع ہے ۔ اس بار کے سروے میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے بھیونڈی کارپوریشن سال 2019 لگتے ہی پختہ تیاری شروع کر دی ہے ۔ جسكے تحت کارپوریش کی طرف سے شہر کو مکمل طور پر صاف کرنے کی مہم چلائی گئی ۔ کارپوریشن نے عوامی بیت الخلا کو درست کرنے کے ساتھ کھلے میں رفع حاجت پر پابندی لگانے کے ساتھ گیلا و خشک کچڑے کو الگ کر، بس اسٹینڈ اور حکومتی دفاتر میں حفظان صحت مہم، ای لرننگ کورسز، حفظان صحت اپلكیشن ڈاونلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس مہم میں شہریوں کے تعاون سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے زبردست مہم چلا رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کبھی بھی مرکز اور ریاست سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن علاقے میں حفظان صحت کے سروے کے لئے نمائندے آ سکتے ہے ۔ اس لئے میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے خود اپنی نگرانی میں صفائی کا کام جنگی پیمانے پر شروع کرایا ہے اس لئے شہر میں صفائی کے ساتھ آنا فانا میں ناقص سطح پر فلائی اوور برج کی رنگ و روغن، پوتائی کے ساتھ سڑکوں سے تجاوز ہٹانے کا کام دن رات کئے جانے کے ساتھ اہم۔راستوں کی صفائی زوروں میں شروع ہے ۔تاکہ شہر کو اول نمبر پر لا کر حکومت سے کروڑوں روپئے اینٹھ لیا جائے ۔ عوام کا كہنا ہے کہ جس طرح کی صفائی کا کام اہم راستوں پر شروع ہے اگر ایسا ہی کام سال بھر چلتا رہے تو نہ صرف شہر ہمیشہ صاف رہےگا ۔بلکہ سروے میں شامل ہونے کے لئے انتظامیہ کو اتنی محنت نہیں کرنی پڑے گی ۔