بھیونڈی ( شارف انصاری ):- ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مریضوں سے اب تک بھیونڈی محفوظ تھی لیکن گذشتہ دنوں ایک کورونا مریض کے ملنے کے بعد اس کے گھر کے 5 افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے اسی درمیان بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا بوریولی میں ایک 65 سالہ خاتون کی رپورٹ کورونا مثبت پائے جانے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا بوریولی میں گزشتہ روز ایک 35 سالہ خاتون کو کینسر کا مرض لاحق تھا جس کا آپریشن کے دوران کی جانے والی جانچ میں کورونا مثبت پائے جانے پر اس خاتون کو تھانے کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ساتھ ہی مذکورہ خاتون کے گھر کے 4 افراد کو رانجنولی ناکہ پر واقع ٹاٹا امنترا کورنٹائن سینٹر میں کورنٹائن کیا گیا ہے ۔
ساتھ ہی اس کے گھر کے احاطے کو سیل کرتے ہوئے بوریولی گاوں میں 3 میٹر کے احاطے کے لوگوں کی جانچ اور اسکینگ کا انجام دینے کی معلومات بھیونڈی پنچایت سمیتی گٹ وکاس افسر ڈاکٹر پردیپ گھوڑپڑے نے دی ہے ۔