بھیونڈی:مرکزی اور ریاست کی زعفرانی حکومت کے خلاف کانگریس کا سراپا احتجاج

اتنا بڑا سانحہ پیش آیا ہے لوگوں کی جانیں گئی ہے پر حکومت میں بیٹھے بی جے پی کے وزیر اول فول بک رہے ہے ۔ شعیب گڈو

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- مرکزی سرکار اور مہاراشٹر حکومت کی عوام کے تئیں بے حسی کے خلاف ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان کی ایماء پر بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر شعیب گڈو نے آج عوامی کے مسائل کو لے کر ایک دھرنے مورچے کا انعقاد کیا ۔ فوری طور پر دیئے گئے دھرنے مورچے میں احتجاجیوں کی پہلی مانگ تھی کہ رتناگری میں باندھ ٹوٹنے پر لوگوں کی موت اور وزیر برائے پانی و املاک کے بے تکے بیان اور ملاڈ میں دیوار گرنے سے 30 سے زیادہ لوگوں کی موت کی تحقیقات ہو اور جن کی موت ہوئی ہے ان کے خاندان کو مالی امداد دی جائے ۔ اس سال کے بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل پر سیس ٹیکس لگائے جانے کے بعد ڈیزل اور پٹرول کی قیمت 2.5 ₹ بڑھ گئی ہے ۔ بڑھی ہوئی قیمت واپس لینے کی مانگ کی گئی ۔ شہر میں کانگریس کے مرکزی دفتر کے سامنے دھرنا مورچہ منعقد کر وہاں سے راجیو گاندھی چوک پر واقع پٹرول پمپ پر عام عوام کو گلاب کے پھول دے کر گاندھی گیری کرتے ہوئے مودی کے وعدے کی یاد دلائی گئی ۔ کانگریس لیڈروں نے عوام کو گلاب دیتے ہوئے پوچھا کہ مودی نے کہا تھا اچھے دن آنے والے ہیں؟ کیا اچھے دن آئے؟ کیا یہی اچھے دن ہے؟
اس موقع پر کانگریس صدر شعیب گڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت کم ہے پھر بھی بی جے پی حکومت ملک میں پٹرول ڈیزل کے دام بڑھا کر مہنگا فروخت کر رہی ہے ۔ پٹرول ڈیزل پر جی ایس ٹی نہ لگا کر ایک اور ٹیکس لگانے سے پٹرول ڈیزل مہنگے فروخت ہو رہے ہے ۔ حکومت کے اس رویے سے ملک کے کسانوں اور غريبوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے ۔شعیب گڈو نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں دو بڑے حادثے ہوئے ہے ایک ‘ملنڈ میں دیوار گری جس کی وجہ سے 30 سے زیادہ لوگوں کی جان گئی دوسرا واقعہ رتناگری ڈیم ٹوٹنے کی ہے ۔جس بھی 30 سے زیادہ لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات ہونا چاہئے۔ قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے ۔ اس حادثے میں مرنے والوں کے خاندان کو مالی مدد دی جائے۔ اتنی بڑا سانحہ پیش آیا ہے لوگوں کی جانیں گئی ہے پر حکومت میں بیٹھے بی جے پی کے وزیر پرسہ دینے کے بجائے بے تکے بیان دے رہے ہے کہ ڈیم کیکڑوں کے مٹی کھانے کی وجہ سے ٹوٹا ہے ۔
ایک طرف مرکزی حکومت عوام کے تئیں بے حسی دکھا رہی وہی مہاراشٹر کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں کسان خودکشی کر رہے ہے۔ وہی وزیر موج کر رہے ہیں ہے ۔ کانگریس صدر نے مزید کہا کہ آنے والے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں عوام ان کو سبق سكھا گی ۔
دھرنے کے بعد پرانت افسر کو ایک میمورنڈم دیا گیا ۔ اس پروگرام میں، کمار پھڑترے ، گروپ لیڈر حلیم انصاری، عمران ولی محمد خان، وسیم انصاری ، تفضل انصاری، شکیل پاپا، اقبال صدیقی، طارق گڈو ،ذکی انصاری ، عرفات خان ، کارپوریٹروں میں ارشد انصاری ، ملک نظیر مومن، ارون راوت، فراز بابا، عارف خان ، محبوب انصاری، ریحان خان، پرویز مومن، شفیق بابو، طارق مومن، نیلیش جڈگے اور پارٹی کے دیگر کارپوریٹر، عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading