بھیونڈی:سڑک کے درمیان میں درخت گرنے سے 3 افراد زخمی

بھیونڈی (شارف انصاری)آج دوپہر میں ڈھائی بجے اشوک نگر کی مرکزی سڑک پر اس وقت ایک سرسبز درخت اچانک سے عین سڑک کے بیچ میں گر پڑا ۔ جب ایم ایم آرڈی اے کے ٹھیکیدار کی طرف سے گٹر بنانے کے لئے جے سی بی مشین سے کھدائی کا کام کر رہے تھے ۔درخت گرنے سے نیچے دبنے کی وجہ سے تین راہگیر موٹر سائیکل سوار معمولی پر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی خبر ملنے کے آدھے گھنٹے بعد کارپوریشن کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور فائر بریگیڈ کے ملازمین پربھاگ سمیتی نمبر 2 کے اسسٹنٹ کمشنر سچن نائک، ایگزیکٹو سٹی انجینئر لکشمن گائیکواڈ، محکمہ باغ کے افسر سنكھے اور فائر بریگیڈ پرمکھ پوار اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر گرے ہوئے درخت کی ایک گھنٹے میں کٹائی کر سڑک کو خالی کرایا ۔ اس طرح سے ٹریفک نظام دوبارہ شروع ہوسکا ۔20181205_152901

درخت گرنے کے بعد لوگوں کو بھاگتے چلاتے دیکھ کر کچھ راہگیروں نے کھدائی کے لئے کھڑی ٹھیکیدار کی جے سی بی مشین پر پتھر بازی کی ۔جس سے جے سی بی کا گلاس ٹوٹ گیا ۔ اتفاق کی بات ہے کہ دوپہر کے وقت حادثہ پیش آنے کے سبب سڑک پر ٹریفک کم تھی۔ ورنہ بڑے حادثہ ہو سکتا تھا ۔ بھیونڈی کے سب سے پاش رہائشی علاقے اور گرے کلاتھ مارکیٹ اشوك نگر سے زکوة ناکہ تک آرسی سی سڑک بنانے کا کام ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعے ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے ۔ دو دن پہلے ٹھیکیدار نے سڑک کے مغربی جانب گٹر تعمیر کا کام شروع کرنے کیلئے جے سی بی لگا کر کھدائی شروع کی تھی ۔ گٹر سے متصل سڑک کی کنارے کئی سر سبز بڑے بڑے درخت لگے ہوئے ہیں ۔ بغیر پلاننگ کے کئے جا رہے اس لاپرواہی کام سے یہ درخت دوپہر کے ڈھائی بجے اچانک سڑک پر گر پڑا ۔ جس کے نیچے آنے سے تین موٹر سائیکل سوار معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہے۔ خودقسمتی کی بات ہے کہ تینوں کی جان بچ گئی جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی کانگریسی کارپوریٹر اور سبھاگره لیڈر پرشانت لاڈ نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو واقعہ کی اطلاع دی ۔اطلاع ملنے کے آدھے گھنٹے دیر بعد کارپوریشن کے ملازمین و افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ تب تک درخت کے نیچے دبے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جنھیں معمولی چوٹیں لگی ہے۔ بتا دیں کہ جایے وقوعہ پر جہاں درخت گرا ہے وہاں سے 40 فٹ کے فاصلے پر گٹر کے کنارے ہو رہی کھدائی کی وجہ سے ایک بڑا درخت گرنے کی حالت میں ہے۔ مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ درخت کاٹ کر نہیں نکالا گیا تو کسی بھی وقت درخت پاس کی عمارت پر گرے گا یا روڈ پر درخت گر سکتا ہے ۔ مستقبل میں ایک بڑے حادثے کا امکان ہے ۔ اس بات کے لئے مقامی شہریوں نے اور بلڈنگ میں رہنے والے لوگوں نے کارپوریشن حکام کو متنبہ کیا ہے کہ جب تک وہ درخت کاٹ کر نکالا نہیں جائے گا اس وقت تک گٹر کا کام نہیں ہونے دیں گے۔ اس پر شہر انجینئر لکشمن گائیكواڈ نے محکمہ باغ کے افسر سنكھے کو ہدایت دی کہ اس طرح کے جو درخت ہیں انہیں فوری طور پر نکالا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی حادثہ دوبارہ نہ پیش آ سکے ۔ مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ ٹھیکیدار من مانی طور سے حفاظتی اقدامات کو درکنار کرتے ہوئے پوری لاپرواہی کے ساتھ گٹر کھدائی کا کام جے سی بی سے کر رہا تھا ۔جس کی وجہ سے یہ بڑا سر سبز درخت دن میں دوپہر کے وقت سڑک کے درمیان میں گر پڑا ۔ مشتعل شہریوں نے لاپرواہ ٹھیکیدار کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرانے کا مطالبہ کارپوریشن افسران سے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading