بھیونڈی:خاتون کا جادو ٹوٹنا کے لئے کاٹا بال’پاکھنڈی بابا سمیت 4 پر مقدمہ درج ، سبھی فرار

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے انجورپھاٹا علاقے میں لیو اینڈ ریلیشن میں رہنے والی ایک خاتون سے پیچھا چھوڑانے کے لئے جادو ٹونا کے لئے عورت کا بال کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ عورت کی شکایت پر نارپولی پولیس نے جادو ٹونا کرنے والے ایک ڈھونگی بابا اور ایک عورت سمیت 4 افراد پر جادو ٹونا پابندی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد سے سبھی فرار ہیں ۔ اس واقعے سے جادو ٹونے کو لے کرلوگوں میں خوف پھیل گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق کامت گھر علاقے میں 28 سالہ خاتون شوہر کے ساتھ رہتی ہے ۔ باوجود خاتون کا انجورپھاٹا علاقے میں رہنے والے منوج گوہل سے معاشقہ ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر منوج کے ساتھ رہنے لگی تھی ۔جس کے کچھ مہینے بعد ہی عورت نے منوج گوہل کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں خود پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔ جس کے بعد پولیس نے منوج کو گرفتار کیا تھا اور منوج ضمانت پر رہا ہوکر باہر آیا اور دوبارہ متاثرہ عورت اس کے ساتھ رہنے لگی تھی ۔

ساتھ ہی اس کی پہلی بیوی جیا 28 اور مذکورہ خاتون ساتھ میں رہنے لگی تھی ۔ جس کی وجہ سے آئے دن دونوں میں جھگڑا ہونے لگا تھا ۔ جس کی وجہ سے 28 سالہ خاتون سے پیچھا چھوڑانے کے لئے منوج اور اس کی بیوی نے جادو ٹونا کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ خاتون پر گوہل جوڑے نے چچا زاد بھائی اور ایک گجراتی بھونڈے بابا سے سانٹھ گانٹھ کر متاثرہ خاتون کو بھیونڈی کے انجور پھاٹا کے ایک سوسائٹی کے دوسرے منزلے پر ایک روم میں لے جاکر کالے جادو کے لئے بٹھایا ۔ لیکن مذکورہ خاتون اس پوجا میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہورہی تھی ۔ جس کے بعد ملزم گوہل جوڑے کے ساتھ بابا نے زبردستی مارپیٹ کر جادو ٹونا کرنے کے لئے خاتون کے سر کا بال تک کاٹ دیا جس کے بعد متاثرہ خاتون وہاں سے کسی طرح سے اپنی جان بچا کر نارپولی پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی آپ بیتی پولیس کو بتائی ۔

جس کے بعد پولیس نے منوج گوہل اس کی بیوی جیا چچا زاد بھائی ونود ، گجراتی بھونڈے بابا پر نر بلی اور غیر انسانی اور اگھوری پرتا و جادو ٹونا پابندی ایکٹ سمیت انڈین پینل کوڈ 324 ، 504 ، 506 ، (2) 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیاہیں ۔ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کی بھنک لگتے ہی بابا سمیت چاروں ملزمین فرار ہوگئے ہیں ۔ جن کی تلاش پولیس کر رہی ہے ۔اس معاملے کی تفصیلی تفتیش انسپکٹر رویندر وانی کر رہے ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading