بھینسہ ۔22 اپریل ۔(سیاست نیوز)بھینسہ میں شر پسند عناصر کی جانب سے شب برأت کی عشاء کے نماز کے موقع پر آتش بازی کرکے شہر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی ناکام کوشش کی. اور مکہ مسجد پر سنگباری کر ایک مصلی کو شدید زخمی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے بموجب گذشتہ شب شہر کے اویسی چوک مکہ کالونی علاقہ میں واقع مکہ مسجد میں شب برأت کے موقع پر عشاء کی نماز جاری تھی اس دوران مکہ مسجد سے متصل اکثریتی طبقہ کے سی گنگادھر نامی شخص کے مکان کے افراد خاندان نے نماز عشاء کے دوران بڑے پیمانے پر آتش بازی کرتے ہوئے نماز میں خلل پیدا کر دی جس کے باعث مصلیوں میں کافی بے چینی اور غم و تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ اسی انثاء میں مصلیوں اور مسجد پر سنگباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجہ میں محمد آصف قریشی کا سر شدید زخمی ہوگیا ۔
جس کی وجہ سے مصلیان مسجد غصہ کا اظہار کیا اور اس حرکت کو مصلیان مسجد نے ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اعتراض ظاہر کیا جس کی وجہ سے اس علاقہ میں کافی کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ اور اس واقعہ کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ڈی ایس پی بی راجیش ‘ سرکل انسپکٹر سرینواس مقام واقعہ پہنچ کر حالت کو قابو میں کرنے کے لئے متحرک ہوگئے جبکہ اس علاقہ میں اکثریتی طبقہ کے کثیر افراد جمع ہونا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے حالات کافی کشیدہ ہوگئے اور حالات کو قابو سے باہر ہوتے نظر آ رہے تھے ۔ اس دوران سنگباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔